مصر میں شدید طوفان کے نتیجے میں گذشتہ روز ملک کے شمال میں واقع 'البحیرہ' گورنری میں ایک مکان اور تین مساجد کے مینار گر گئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ البحیرہ گورنری میں کوم حمادہ شہر کے گاوں دست الاشرف میں تین مساجد کے مینار گر پڑے تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
البحیرہ کے گورنر میجر جنرل ھشام آمنہ نے بتایا کہ خراب موسم اور اندھی کے باعث گورنری میں ہنگامی حالت اٹھا دی گئی ہے۔
گذشتہ روز جمہوریہ مصر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بعض مقامات پر تیز اور کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ ملک کے شمالی ساحلی علاقے ریتلے طوفانوں کی زد میں رہے۔