متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ حمدان بن راشد آل مکتوم انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ حمدان بن راشد امارات کے 1971 ء میں قیام سے ملک کے وزیر خزانہ چلے آ رہے تھے۔ انھوں نے اس حیثیت میں ملک کی پچاس برس تک خدمت کی۔
حمد بن راشد ٓل مکتوم دبئی کے نائب حکمران بھی تھے۔ وہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد کے بھائی تھے۔ انھوں نے اپنے بھائی کے انتقال پر ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کی مغفرت کی دعا ہے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون ... رحمك الله يا أخي وسندي ورفيق دربي.. وأحسن مثواك .. وضعت رحالك عند رب كريم رحيم عظيم .. pic.twitter.com/xAw3rXIwoj
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) March 24, 2021