سعودی عرب: نیشنل میوزک بینڈ میں شمولیت درخواستیں جمع کرا نے کا سلسلہ جاری
سعودی عرب کے نیشنل میوزک کمیشن نے کہا ہے کہ قومی موسیقی بینڈ میں شمولیت کے لیے نوجوان مردو خواتین کی طرف سے درخواستیں دینے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت میں شہریوں کا موسیقی کی طرف رحجان اور اس میدان میں مہارتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نیشنل میوزک کمیشن کا کہنا ہے کہ نیشنل میوزک بینڈ میں مردو خواتین سے آن لائن پلیٹ فارم' https://enage.moc.gov.sa/music' پر درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 30 مئی 2021ء ہے۔ تاہم درخواستوں کی منظوری ماہرین کی ایک ٹیم کی نگرانی میں کی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد مملکت کے ہُنر مندوں اور موسیقی کے میدان میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اس میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع فراہم کرنا اور ان کی پیشہ وارانہ بنیادوں پر تربیت کرنا ہے۔
قومی موسیقی بینڈ میں شمولیت کے لیے درخواست دینے کی شرائط مقرر ہیں۔ درخواست گذار کی کم سے کم عمر 18 سال ہو اور مشرقی موسیقی کے کسی راگ کا ماہر ہو اور اسے موسیقی کے اپنے تجربات پر مشتمل دو منٹ کا ویڈیو کلپ بھی اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
اتھارٹی اس اقدام کے ذریعے ایک طرف مقامی موسیقی کی ثقافت کے اظہار اور اس کے فروغ کو موقع دیتے ہوئے نیا ٹیلنٹ پیدا کرنا ہے وہیں مملکت کی موسیقی کے میدانوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر نمائندگی کرنا ہے۔
-
'لائٹ آف ریاض' ایونٹ میں سعودی فن کاروں کی جدّت طرازی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "نور الریاض" یعنی 'لائٹ آف ریاض' کے عنوان سے 17 روزہ آرٹ پروگرام جاری ہے۔ پروگرام کا آغاز 18 مارچ کو ہوا تھا۔ اس ... مشرق وسطی -
آرمینی آرتھوڈوکس پادری کی رواداری کے کلچر کے فروغ کے لیے سعودی کاوشوں کی تحسین
لبنان میں آرمینیائی آرتھوڈوکس کے سرپرست ارم اول کیشیشین نے رواداری اور اعتدال پسندی کی ثقافت کو عام کرنے میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا ہے۔یہ بات ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے جزیرہ 'تاروت' پر نایاب شکاری عقاب توجہ کا مرکز
سعودی فوٹو گرافر کی جانب سے ایک عقاب کی مچھلی کے شکار کے دوران لی گئی تصویر نے دنیا کے اس نایاب شکاری پرندے کو عوام و خواص کی توجہ کا مرکز بنا ... مشرق وسطی