سعودی عرب : یکم شوال سے ان شعبوں کے کارکنان کے لیے کرونا کی ویکسی نیشن لازمی قرار
سعودی عرب میں بلدیاتی و دیہی امور اور ہاؤسنگ کی وزارت نے ریستورانوں، قہوہ خانوں، حجامت کی دکانوں اور بیوٹی سیلونوں میں کام کرنے والے تمام مرد اور خواتین کارکنان کے لیے کرونا وائرس کی لازمی ویکسی نیشن کی شرط عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ رواں سال یکم شوال سے نافذ العمل ہو گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذرائع کے مطابق مذکورہ وزارت نے باور کرایا ہے کہ عملے کی ویکسی نیشن کی ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ تنصیب کو ہر 7 روز میں کرونا وائرس کے منفی ہونے کی 'پی سی آر' رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔ اس ٹیسٹ کے اخراجات متعلقہ تنصیب یا دکان کے مالک کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو معلوم ہوا ہے ک سعودی وزارت کھیل نے مملکت میں کھیلوں کے تمام جمنازیموں اور مراکز کو عمومی نوٹفکیشن بھیجا ہے۔ نوٹفکیشن میں ان مقامات پر کام کرنے والے تمام کارکنان کی ویکسی نیشن پر زور دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ یکم شوال سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ بصورت دیگر ہر 7 روز میں کرونا وائرس کے منفی ہونے کی (PCR) ٹیسٹ رپورٹ جمع کرانا ہو گی۔

یاد رہے کہ سعودی وزات صحت نے مملکت کے تمام علاقوں کو شامل کرنے کے لیے کرونا وائرس کی ویکسی نیشن کے مراکز کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا ہے۔ اس کا مقصد شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کی صحت و سلامتی کا تحفظ اور کرونا وائرس کی روک تھام ہے۔ اس سلسلے میں تمام لوگوں کو (صحّتي) ایپلی کیشن کے ذریعے اندراج کی ہدایت کی گئی ہے تا کہ مفت ویکسین حاصل کی جا سکے۔
-
سعودی عرب میں ایک دن میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ
سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو کرونا ویکسین لگوائے جانے کا عمل جاری ہے۔ ملک میں ویکسین لگانے کا عمل کے بعد سے پہلی بار ایک ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں دی جانے والی کرونا ویکسین ہراعتبار سے محفوظ ہے: وزیر صحت
سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو کرونا سے بچائو کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کی تمام اقسام کسی منفی اثر اور ... مشرق وسطی -
کرونا ویکسین کی نئی کھیپ سعودی عرب پہنچ گئی: وزیر صحت
سعودی عرب کےوزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کی متعدد اقسام کی نئی کھیپ مملکت میں پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ... مشرق وسطی