.

سعودی عرب : یکم شوال سے پبلک ٹرانسپورٹ کے عملے کی ویکسینیشن لازمی قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ بسوں اور ٹرینوں کے عملے کی یکم شوال سے ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عملے کی ویکسی نیشن کی ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ کمپنی کے ہر سات دن میں کرونا وائرس کی منفی ہونے 'پی سی آر' رپورٹ جمع کرنا ہوگی اور اس ٹیسٹ کے اخراجات کمپنی اپنی طرف سے ادا کرے گی۔

مزید برآں اتھارٹی نے تمام آپریٹرز اور کیریئر کو ہدایت کی کہ وہ لازمی تاریخ سے پہلے اپنے ملازمین کی ویکسی نیشن شروع کریں۔
سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ کرونا ویکسین مراکز سعودی عرب کے تمام علاقوں میں دستیاب ہیں اور شہریوں اور غیرملکیوں کو یہ ویکسین وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہے۔

گذشتہ روز سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا کہ مملکت میں کرونا کے 404 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کرونا ویکسین لگوانے کے آغاز سے اب تک یہ ایک روز میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔