مشرق وسطی کے تحفظ کے لیے منصوبہ رکھتے ہیں : چینی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے مشرق وسطی میں امن و استحکام کے لیے پانچ نکاتی منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

سعودی عرب کا دورہ کرنے والے وزیر نے العربیہ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ "ہم مشرق وسطی کے ممالک کے درمیان متبادل احترام پر زور دیتے ہیں"۔

Advertisement

وینگ یی نے باور کرایا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا مطالبہ کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "خطے کے جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونے کو یقینی بنانے کے واسطے خطے کے ممالک کی کوششوں کو سپورٹ کرنا چاہیے"۔ وینگ یی نے شام اور یمن کے معاملات سے متعلق امور میں بھی خطے کے ممالک کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔

چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک یمن میں بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ یمنی بحران کے حل کے سلسلے میں مملکت کی سنجیدگی کا عکاس ہے۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے وینگ یی نے زور دیا کہ دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے باور کرایا کہ چین اپنے ہاں بات چیت کے اجرا کے واسطے فلسطینی اور اسرائیلی شخصیات کو دعوت دے گا۔

یاد رہے کہ چینی وزیر خارجہ سعودی وزارت خارجہ کی دعوت پر آج مملکت کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے میں خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نائف الحجرف سے بھی ملاقات کریں گے۔

توقع ہے کہ وینگ یی سعودی قیادت اور اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ مشترکہ دل چسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں