سعودی کابینہ نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ "سعودی عرب میں اہم تنصیبات اور شہری مقامات کے خلاف بار بار ہونے والی دہشت گرد اور تخریبی کارروائیاں صرف مملکت کو نہیں بلکہ توانائی کی عالمی ترسیل اور بین الاقوامی معیشت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور عُرف کی خلاف ورزی ہے"۔ کابینہ نے عالمی برادری اور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان حملوں کے خلاف کھڑے ہوں اور ان پر عمل درامد کرنے اور انہیں سپورٹ کرنے والے تمام فریقوں پر روک لگائیں"۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ موقف منگل کے روز ہونے والے کابینہ کے ورچوئل اجلاس میں سامنے آیا۔ اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ کابینہ نے کہا کہ "یمن میں بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کا مجوزہ منصوبہ اس بات کا عکاس ہے کہ مملکت ،،، یمن اور خطے میں امن و استحکام کی خواہش مند ہے۔ ساتھ ہی وہ برادر یمنی عوام کو درپیش انسانی مصائب سے نجات دلانا چاہتی ہے"۔
#فيديو | #خادم_الحرمين_الشريفين خلال ترؤسه جلسة #مجلس_الوزراء.#واس pic.twitter.com/9sl3xWeNOK
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 23, 2021
کابینہ نے زور دیا کہ "سعودی عرب کو اس بات کا پورا حق حاصل ہے کہ وہ ایران نواز حوثی ملیشیا کے منظم حملوں کے خلاف اپنی سرزمین، شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کا دفاع کرے۔ مملکت خطے میں ایران کی مداخلتوں کو یکسر مسترد کرت ہے جن کے سبب یمن کا بحران طویل ہو گیا۔ ایران میزائلوں اور ہتھیاروں کے ذریعے حوثیوں کی سپورٹ کر رہا ہے۔ یہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے"۔
سعودی کابینہ نے مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور فلسطینی املاک کا انہدام کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کی۔ کابینہ کے مطابق سعودی عرب تمام سیاسی اور اقتصادی حوالوں سے مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔
#انفوجرافيك_واس | برئاسة #خادم_الحرمين_الشريفين .. #مجلس_الوزراء يشدد على الحق الكامل للمملكة في الدفاع عن أراضيها ومواطنيها والمقيمين فيها من الهجمات الممنهجة التي تقوم بها المليشيات الحوثية المدعومة من إيران.#واس pic.twitter.com/tcwXhOCVgX
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 23, 2021
کابینہ کے اجلاس میں مملکت کی اور عالمی سطح پر کرونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی کوششیں بھی زیر بحث آئیں جن کا مقصد شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کی صحت و سلامتی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
-
سعودی عرب کی میزبانی میں 'جی 20' گروپ کا ورچوئل سربراہ اجلاس
جی ٹوئنٹی گروپ کا سربراہ اجلاس آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ دو روزہ اجلاس ہفتے اور اتوار کو جاری رہے گا۔ وڈیو ... بين الاقوامى -
کرونا وائرس: سعودی عرب کی میزبانی میں گروپ 20 کے وزرائے صحت کا ورچوئل اجلاس
سعودی عرب کی میزبانی میں اتوار کو دنیا کی بیس بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ کے وزرائے صحت کا اجلاس ہورہا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اس ... بين الاقوامى