
سعودی عرب کی بحر الاحمر ڈویلپمنٹ کمپنی کے قدرتی ماحول کو تحفظ دینے کے 4155 مربع کلو میٹر رقبے پر محیط پروگرام'آمالا' نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مملکت میں معدومیت کے خطرے سے دوچار ایک سو نایاب درختوں کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اقدام میں 'آمالا' کو 'تبوک گرین رابطہ گروپ' کا بھی تعاون حاصل ہے۔ آمالا ہوائی اڈے کی ٹیم نے تبوک رابطہ گروپ کے تعاون سے ایک سو نایاب اور قیمتی درختوں کو تحفظ فراہم کرنے کا پروگرام تیار کیا ہے۔ مقامی سطح پر اس نایاب درخت کا نام' السنط الملتوی' یا 'السمر' لیا جاتا ہے اور اس قسم کے 80 فی صد پودے ایک سو سال تک بوڑھے نہیں ہوتے۔ آمالا کے پروگرام کے تحت متاثرہ درختوں کا ایک سروے کیا گیا اور اس نوع کے 133نئے درخت لگائے گئے اور انہیں سعودی عرب میں قدرتی انداز میں پروان چڑھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں 'آمالا'میں پروجیکٹ کی ترسیل کے سربراہ ڈیوڈ واٹکنز نے' العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو بتایا کہ ضبا کے علاقے میں حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں السمر کے 100 درخت متاثر ہوئے۔ یہ درخت وادی داما، وادی طلیح، وادی عین الزرقا اور دوسری وادیوں میں پائے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے ایک کارکن کی حیثیت سے ان درختوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری پہلی ذمہ داری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آمالا کی ٹیم اور اس کے ٹھیکیداروں نے تبوک گرین رابطہ گروپ کے ساتھ مل کر رضا کارانہ سماجی مہم شروع کی تاکہ خطے میں موجود اس حیاتیاتی اور ثقافتی ورثے کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس دوران سیکڑوں سال پرانے سمر کے متاثرہ 133 درختوں کو تحفظ فراہم کیا گیا۔

'آمالا' پروجیکٹ کے انجینیر محمد الھذیلی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان میں سب سے اہم عنصر وقت ہے۔ اگر قیمتی اور نایاب درختوں کو موسم کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے تو ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
-
سعودی عرب: 'آمالا' کو 5 ارب ریال مالیت کے 100 میگا تعمیراتی ٹھیکے دینے کا فیصلہ
-
زیتون کے ایک ملین درختوں سے دو لاکھ لیٹر تیل حاصل کرنے والے سعودی سے ملیے
-
ایک لاکھ کیلے کے درختوں پر مشتمل زرعی فارم کی سعودی مالکن سے ملیے
-
سعودی عرب: سڑکوں اور پارکس کے اطراف کھجور کے درخت لگانے سے ممانعت
-
مدینہ منورہ: کھجور کے 47.5 لاکھ درختوں میں 'عجوہ' کا حصہ 9 لاکھ
-
سعودی عرب: غیر قانونی طور پر درخت کاٹنے پر سخت کارروائی کا فیصلہ
-
سعودی عرب میں درخت کاٹنے پر کڑی سزاؤں کا اعلان؛ 10سال قید اور80 لاکھ ڈالرجرمانہ ہوگا
-
سعودی عرب : شجرکاری مہم کا آغاز،سات ماہ میں ایک کروڑدرخت لگائے جائیں گے
-
سعودی عرب : کھجور کے درختوں کا دنیا کا سب سے بڑا باغ گینز بک میں شامل
-
سعودی عرب میں کھجور کے تین کروڑ 40 لاکھ درخت، کھجور کی پیداوار 1.4 ملین ٹن