سعودی عدالتوں میں 13 لاکھ 50 ہزار مقدمات کی آن لائن سماعت کا ریکارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں آن لائن عدالتی کارروائی کی سہولت ملنے کے بعد عدالتوں نے 'آن لائن سماعت' سروس کے دوران 12 لاکھ مقدمات کی آن لائن سماعت کی ہے۔

سعودی عرب میں آن کیسز کی سماعت جوڈیشری سسٹم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عدالتی کارروائی کی رفتار کار کو تیز تر کرنے کی کوششوں کوششوں اور شہریوں کو جلد از انصاف کی فراہمی کی مہم کا حصہ ہے۔

وزارت انصاف کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ تحریری سیشن منعقد کیے گئے جن میں 2 لاکھ 28 ہزار فیصلے سنائے گئے جب کہ عدالتوں کی طرف سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 38 ہزار کیسز کے آن لائن فیصلے سنائے گئے۔

سعودی عرب کے وزیر انصاف اور جوڈیشل اتھارٹی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے کچھ عرصہ قبل 'آن لائن عدالتی کارروائی' کی سروس کا اجرا کیا تھا۔ اس سروس کا مقصد شہریوں کو وبا کے دنوں میں کم سے کم وقت میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اور عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں