.

سعودی عرب کے ساحل پرچالیس ڈولفن مچھلیوں کو موت سے بچالیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں حکام نے املج گونری کے ساحل پر مینگروف کے درختوں کے بیچ پھنسی 40 ڈولفن مچھلیوں کو بچا لیا گیا۔

سعودی عرب کی وزارت زراعت ، پانی و ماحولیات کی نمائندگی میں 40 ڈولفن مچھلیوں‌کو بچا لیا گیا۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ساحل کے سمندرکی شدید طوفانی لہروں کے نتیجے میں چالیس ڈولفن مچھلیوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں واپس کھلے سمندر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طوفانی سمندری لہروں کے نتیجے میں سات ڈولفن ہلاک ہوگئیں جب کہ باقی مچھلیوں کو دوبارہ کھلے سمندر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیشنل وائلڈ لائف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علی قربان نے کہا کہ ساحل پر سمندری حیات سمندری طوفانوں کے نتیجے میں متاثر ہونا معمول کی بات ہے اور اس طرح کے واقعات دنیا کے اکثر سمندروں میں دیکھے جاتے ہیں۔ آبی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے تمام تحقیقی ادارے اس معاملے پر باریک بینی سے توجہ دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے سائنسی میدان میں بھی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ آبی حیات کی زندگی کو لاحق خطرات کا تدارک کیا جاسکے۔

انہوں نے سعودی عرب کے ساحل میں طوفانی لہروں کا شکار ہونے والی ڈولفن مچھلیوں کے بارے میں بروقت آگاہ کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔