.

سعودی شہری جعل سازی کا شکار، مرکزی بینک کی جانب سے بیان جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مرکزی بینک نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک وڈیو کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ وڈیو کے مطابق ایک سعودی شہری کو دھوکہ دہی کا شکار بناتے ہوئے غیر قانونی طور پر مالی رقم حاصل کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے مذکورہ صارف شہری کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال کیا گیا۔

مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ جس مالیاتی ادارے سے مالی رقم بطور قرضہ حاصل کی گئی ہے اسے مرکزی بینک کی جانب سے حال ہی میں لائسنس جاری کیا گیا تھا۔

کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ درستی کے واسطے مطلوبہ اقدامات کیے جائیں تا کہ اس نوعیت کی جعل سازی کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ مرکزی بینک کی جانب سے تمام پہلوؤں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرنے پر کام جاری ہے۔