حوثی ملیشیا کا سعودی عرب پر ڈورن حملہ ناکام، بمبار ڈرون تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر خمیس مشیط پر حملے کے لیےفضا میں چھوڑا بمبار ڈرون تباہ کردیا۔

عرب اتحاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا تواتر کے ساتھ شہری تنصیبات اور شہری آبادی کو اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے جب کہ عرب اتحاد حوثی دہشت گردوں کی مجرمانہ کارروائیوں کی روک تھام کرتے ہوئے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کررہا ہے۔

Advertisement

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے مسلسل حملے اس بات کی دلیل ہیں کہ حوثی باغی خطے کے امن واستحکام کو تاراج کررہےہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز عرب عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کے لیے تیار دو بمبار ڈرون طیارے اور دو بم بار کشتیاں تباہ کردی تھیں۔

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے لڑنے والے عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغی اسٹاک ہوم معاہدے کو الحدیدہ گورنری میں حملوں، عالمی اور علاقائی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں