شاہ سلمان کی ہدایت پر اردن کو میڈیکل آکسیجن ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کا حکم
سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اردن کو میڈیکل آکسیجن اور طبی ضروریات ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ کرونا وبا کی وجہ سے اردن میں میڈیکل آکسیجن اور طبی سامان کی قلت ہے۔
مملکت کے سرکاری خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات، اردنی وزارت صحت کو مائع آکسیجن، سلنڈر، آکسیجن کنٹرولر فراہم کرے گا جبکہ ڈیجیٹل پمپ، طبی آلات اور لوازمات بھی مہیا کرے گا۔
شاہ سلمان نے یہ حکم برادرانہ اور انسانیت نواز کردار اور اردن کے ساتھ سعودی عرب کے گہرے تعلقات کے تناظر میں دیا ہے۔ یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز کرونا بحران کے آغاز سے اردنی وزارت صحت کو ضروری ادویہ اور طبی لوازمات فراہم کرتا رہا ہے۔
-
اردن: آکسیجن کی قلت کا اسکینڈل ، کرونا کے مریضوں کے حوالے سے حیران کن انکشاف
اردن میں السلط ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث کرونا کے 9 مریضوں کے اچانک فوت ہو جانے کے نتیجے میں عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر ابھی تک باقی ہے۔ ... مشرق وسطی -
اردن:آکسیجن نہ ملنے پر7مریضوں کی وفات،شاہ عبداللہ کا اسپتال کا دورہ،وزیرِصحت مستعفی
اردن کے وزیرصحت نذیرعبیدات ایک سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی معطلی کے نتیجے میں سات مریضوں کی وفات پراپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اردن کے دارالحکومت ... مشرق وسطی -
اردن کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی معطلی سے کرونا کے کئی مریض جاں بحق
اردن کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کی ایک سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی معطلی کےنتیجے میں متعدد مریض جاںبحق ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم بشر الحصاونہ نے ... مشرق وسطی -
اردن، بحرین اور ملائشیا کے رہنماؤں کی سعودی ولی عھد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں
سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی بن الحسین، بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان ... مشرق وسطی