.

سعودی عرب : الدائر کافی فیسٹول میں دست کاری مصنوعات توجہ کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صوبے جازان میں "الدائر کافی فیسٹول" کا آٹھواں ایڈیشن ثقافتی اور تہذیبی رجحان کا مظہر رہا۔ مملکت کے جنوب مغرب میں واقع ضلع الدائر بنی مالک میں منعقد ہونے والے سالانہ میلے میں دست کاری کے میدان سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین سبقت لے جانے کے لیے کوشاں رہے۔

دست کاری، روایتی مصنوعات اور دیہی ملبوسات نے میلے میں آنے والوں کے دل موہ لیے۔ یہ میلہ سیکڑوں برسوں سے نسل در نسل منتقل ہوتے قومی ورثے اور ثقافت، عادات و رواج اور قدرتی جمالیات کا مرکز ہے۔

یہ میلہ قومی ورثے اور سیاحتی نقل و حرکت میں سرمایہ کاری اور سپورٹ کے علاوہ بڑی عمر کے افراد کی تیار کردہ مہارت سے بھرپور مصنوعات کو اجاگر کرنے میں بھی کامیاب رہا۔ میلے میں 25 مرد اور خواتین دست کاروں نے شرکت کی جن کی مصنوعات آنے والوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔ ان مصنوعات کا تعلق سیرامِکس، چمڑے، لوک عوامی ملبوسات، دروازوں کی تیاری، کاشت کاری کے آلات، اضافی لوازمات کی خاکہ کشی، خوشبو دار پودے، تحائف، کافی کا ساز و سامان، زراعت اور قدیم چابیوں کی تیاری سے تھا۔