سعودی عرب : کرونا سے متعلق بین الاقوامی نمائش میں 270 فن پارے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر ظہران میں واقع شاہ عبدالعزیز عالمی ثقافتی مرکز (اِثراء) میں "کوویڈ - 19" ورچوئل نمائش کا افتتاح ہوا۔ دو روزہ جاری رہنے والی نمائش میں گھریلو قرنطینہ سے مربوط اشیاء اور یادگاری لوازمات کا مجموعہ شامل ہے۔ علاوہ ازیں کرونا کے پھیلاؤ کے عرصے کے دوران میں دنیا بھر کے لوگ جن ذاتی تجربات سے گزرے اور جن ذاتی افکار کے حامل رہے انہیں بھی نمائش مں پیش کیا گیا ہے۔

اثراء میوزیم کی سربراہ فرح ابو شلّیح کہتی ہیں کہ "صحت سے متعلق عالمی بحران کا ایک سال گزرنے کے بعد یہ 'کووڈ-19' نمائش دنیا کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ ان چیلنجوں کے بارے میں سوچے جن کا ہم نے گھروں میں قرنطینہ کے دوران سامنا کیا۔ ہم ہمیشہ یہ سمجھتے ہیں کہ فن لوگوں کو ثقافت کے ذریعے مربوط رکھتا ہے تاہم درحقیقت ہم اپنے باہمی امور کے تبادلے کے ذریعے زیادہ آسانی سے رابطے میں رہ سکتے ہیں"۔

Advertisement

اس نمائش کے لیے دنیا بھر میں فن کے عاشقوں کو کھلی دعوت دی گئی تھی۔ اس حوالے سے سیکڑوں درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے 270 کو نمائش میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا۔ نمائش کے فن پاروں میں ان اشیاء کا مجموعہ بھی شامل ہے جن کو کرونا کے بحران کے دوران روز مرہ کی زندگی میں استعمال کیا گیا۔ ان اشیاء میں آلات موسیقی ، تصاویر اور قدیم و جدید فنی کام شامل ہے۔

نمائش میں جن ملکوں سے فن سے متعلق شرکت عمل میں آئی ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، آسٹریلیا، ملائیشیا، جرمنی، امریکا، مصر، کویت، عُمان، اردن، برطانیہ، بھارت، سوڈان، فلپائن، بنگلہ دیش اور پاکستان شامل ہیں۔

اس نمائش سے ثقافتوں کے درمیان ربط پیدا ہونے کے علاوہ باہمی مکالمے کے دروازے بھی کھلیں گے۔

مذکورہ نمائش دیکھنے یا اثراء مرکز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس ویب سائٹ کا دورہ کریں۔ (www.ithra.com)

مقبول خبریں اہم خبریں