فکری اور انتظامی خلاف ورزیاں ، مکہ مکرمہ صوبے میں 54 آئمہ اور خطباء برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کی سعودی وزارت نے مکہ مکرمہ صوبے میں 54 آئمہ اور خطیبوں کو ان کے منصب سے ہٹا دیا۔ اس اقدام کی وجہ مذکورہ افراد کی جانب سے انتظامی اور فکری خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں بتائی گئی ہے۔

وزارت نے مختلف اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منصب سے ہٹائے جانے والے افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں تعاون نہ کریں۔ اس کا مقصد سماج کو ان افراد کے فکری رجحان سے بچانا ہے۔

Advertisement

منصب سے ہٹائے جانے والے آئمہ اور خطیبوں میں 17 کا تعلق مکہ مکرمہ شہر سے ، 18 کا جدہ سے ، 3 کا طائف سے ، 5 کا تربہ سے ، 3 کا الخرمہ سے اور 4 کا القنفذہ سے ہے۔ اس کے علاوہ الکامل، اللیث، الجموم اور بحرہ سے ایک ، ایک شخصیت شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں