مصر میں امدادی ٹیموں نے نہر سویز (السویس) کے کنارے میں پھنسے ہوئے بڑے مال بردار بحری جہاز کو ہٹا دیا ہے جس کے بعد یورپ اور ایشیا کے درمیان تجارت کے لیے استعمال ہونے والی اس اہم آبی گذرگاہ سے قریباً ایک ہفتے کے بعد مال اور تیل بردار جہازوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔
ایک سکائی کریپر کے سائز جتنا ’’ایورگی ون‘‘ بحری جہاز گذشتہ منگل سے نہرسویز کے ایک ریتلے کنارے میں پھنس کر رہ گیا تھا۔اس کے بعد دو سمندروں کو ملانے والی اس اہم آبی گذرگاہ سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی تھی۔
رئيس هيئة #قناة_السويس: عودة الملاحة في القناة بعد تعويم السفينة الجانحة
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) March 29, 2021
#العربية pic.twitter.com/8ZZnwVwRTf
یہ جہاز دو لاکھ 20 ہزار ٹن سامان سے لدا ہوا ہے۔امدادی ٹیم سوموار کی صبح سے کشتیوں کے ایک قافلے کی مدد سے اس کو گریٹ بِٹر لیک کی جانب دھکیل کر لے جارہی تھی۔یہ جھیل نہرسویز کے جنوبی اور شمالی کنارے کے درمیان میں واقع ہے۔اس کی مالک کمپنی ایورگرین کے مطابق وہاں اس مال بردار جہاز کا تیکنیکی معائنہ کیا جائے گا۔
میرین ٹریفک ڈاٹ کام کے سیٹلائٹ ڈیٹا سے بھی اس امر کی تصدیق ہوئی ہے کہ جہاز کو کنارے سے نہر سویز کے وسط کی جانب لے جایا جارہا تھا۔
اس کنٹینر بردار جہاز کے پھنس جانے سے اس اہم آبی گذرگاہ میں بھاری ٹریفک جام ہوگیا تھا اور مختلف ملکوں کے جہاز نہرسویز کے دونوں جانب سمندر میں پھنس کررہ گئے ہیں اور روزانہ 9 ارب ڈالر مالیت کی عالمی تجارت معطل ہوکررہ گئی ہے۔اس سے کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پہلے ہی دباؤ کا شکار رسدی زنجیر پرمزید بوجھ پڑا ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ نہرسویز سے مکمل ٹریفک کب بحال ہوگا۔اس وقت اس کے دونوں جانب 367 تیل اور مال بردار جہازگذرنے کے منتظر کھڑے ہیں۔ان پر خام تیل سے مویشیوں اورقدرتی مائع گیس تک اشیاء لدی ہوئی ہیں۔
ڈیٹا فرم ریفینٹیو کے اندازے کے مطابق سمندراور نہرسویز میں پھنسے ہوئے قطار درقطار جہازوں کو اپنی اپنی جائے منزل کی جانب روانگی میں کم سے کم دس روز لگ سکتے ہیں۔
دریں اثناء دسیوں مال بردار یا تیل بردار جہازوں نے اپنی اپنی منزل پرپہنچنے کے لیے براعظم افریقا کے جنوبی سرے میں واقع کیپ آف گڈہوپ کا متبادل روٹ اختیار کرلیا ہے۔نہرسویز کے مقابلے میں یہ آبی راستہ پانچ ہزارکلومیٹر طویل ہے۔اس سفر پر روانہ ہونے والے جہازوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ نیزایندھن اور دوسرے اخراجات کی مد میں مزید لاکھوں ڈالر صرف کرنا پڑیں گے۔
-
نہر سویز میں پھنسے دیو ہیکل بحری جہاز کو نکالنے کے لیے مصر کی کوششیں جاری
مصر میں نہر سویز میں پھنسے ہوئے ایک دیو ہیکل مال بردار بحری جہاز کو نکالنے کی کوششیں آج جمعے کے روز بھی جاری ہیں۔ بدھ کے روز سے پھنسے ہوئے اس کنٹینر ... بين الاقوامى -
نہر سویز میں پھنسے بحری جہاز کے حوالے سے مصر کا آئندہ قدم کیا ہو سکتا ہے ؟
مصر میں نہر سویز اتھارٹی کے سربراہ اسامہ ربیع نے باور کرایا ہے کہ اگر پھنسے ہوئے جہاز پر لدے ہوئے مال کو کم کرنے کی ضرورت پیش آئی تو ان کا ملک بین ... بين الاقوامى -
نہر سویز میں بحری جہاز پھنسنے کی ذمہ داری اس کے کپتان پر عاید ہوتی ہے:مصری عہدیدار
مصر کی نہر سویز کے منصوبوں کے لیے مصری صدر کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل مھاب ممیش نے اتوار کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ "ایورگرین"بحری جہاز کے کے واقعے کی ... مشرق وسطی -
نہر سویز میں پھنسے جہاز کو کھینچنے کی کوششیں جاری، بائیڈن کی مدد کی پیش کش
نہر سویز میں بدھ کے روز سے پھنسے ہوئے دیو ہیکل مال بردار بحری جہاز کو کھینچنے کی کوششوں کا آج ہفتے کے روز پھر سے آغاز ہوا۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن ... بين الاقوامى -
نہر سویز کی بندش سے 13 ملین بیرل تیل سے لدے10 آئل ٹینکر سمندر میں پھنس گئے
تیل کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ' وورٹیکسا۔ کہا ہے کہ نہر سویز کی بندش کے نتیجے میں 10 آئل ٹینکر سمندرمیں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان ... بين الاقوامى -
نہر سویز کی کھدائی میں سوا لاکھ مصریوں نے جان کی قربانی دی تھی
نہر کی کھدائی میں ایک ملین لوگوں نے حصہ لیا مشرق وسطی -
نہر سویز سے حاصل ہونے والا منافع 'سُود' نہیں: افتاء کونسل
مصرکے دارالافتاء نے واضح کیا ہے کہ نہر سویز میں ہونے والی سرمایہ کاری اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والا منافع 'سود' میں شامل نہیں ہے۔ منافع کی رقم ... بين الاقوامى