نہر سوئز اتھارٹی کی جانب سے جہاز رانی بحال ہونے کے وقت کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں نہر سوئز اتھارٹی نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ نہر میں جہاز رانی آج پیر کے روز ممکنہ طور پر معمول پر آ سکتی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق "ایور گیون" جہاز کے پھنس جانے کے سبب انتظار میں کھڑے جہازوں کو نہر عبور کرنے میں تقریبا ساڑھے تین روز لگ جائیں گے۔

اس قبل نہر سوئز اتھارٹی کے سربراہ اسامہ ربیع نے آج پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ نہر میں پھنسے جہاز EVER GIVEN کو رواں دواں کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ حالیہ کوششوں کے ذریعے مذکورہ جہاز کا رُخ 80% کے قابل توجہ تناسب تک تبدیل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جہاز کے آخری حصے کو کنارے سے 4 میٹر کے بجائے اب 102 میٹر دور کر دیا گیا ہے۔

جہاز کو کھینچنے کوششوں کو صبح 11:30 بجے دوبارہ شروع کیا جانا تھا تا کہ پانی لہروں کی سطح 2 میٹر کی انتہائی حد تک پہنچ جائے۔ یہ بلندی جہاز کا رخ مکمل طور پر موڑنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

نہر سوئز اتھارٹی کے سربراہ اسامہ ربیع نے گذشتہ روز العربیہ کو دیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ 25 آئل ٹینکر سمیت 369 بحری جہاز نہر عبور کرنے کے انتظار میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں