سعودی عرب : رمضان کے دوران میں کام کے سرکاری اوقات کار کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی بہبود کے وزیر انجینئر احمد الراجحی نے رواں سال رمضان مبارک کے دوران کام کے سرکاری اوقات کار متعین کر دیے ہیں۔ رمضان میں کام کا دورانیہ پانچ گھنٹے ہو گا۔ اوقات کار صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوں گے۔

یہ بات گذشتہ روز جاری ہونے والے نوٹفکیشن میں بتائی گئی۔ سعودی وزیر نے واضح کیا کہ کام کی جگہاؤں پر کرونا کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل جاری رہے گا۔ اس دوران گھر سے کام کرنے والوں کا تناسب 25٪ سے زیادہ نہیں ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں