سعودی عرب میں اسکولوں میں امتحانات شوال تک موخر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں محکمہ تعلیم نے موجودہ سماجی حالات کے پیش نظر اسکولوں میں ان دنوں ہونے والےامتحانات شوال تک موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب میں ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایولیوایشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر حسام زمان نے انکشاف کیا کہ تعلیمی شعبے میں امتحان ملتوی کرتے ہوئے ان کا دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے گا اور امتحانات ماہ صیام کے بعد شوال میں ہوں گے

ڈاکٹر حسام زمان نے موجودہ حالات میں طلبا کے مسائل کوخاطرمیں لانے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین نے طلبا وطالبات کو موجودہ معاشی اور سماجی مسائل میں امتحانات کی تیاری کا بہتر موقع فراہم کیا ہے۔ اس طرح امتحانات کے مطلوبہ نتائج کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

ایجوکیشن کمیشن نے شاہی فرامین کی روشنی میں پہلے مرحلے کے امتحانات9 سے 16 شوال اور دوسرے مرحلے کے امتحانات 23 سے 28 شوال تک ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں