مکہ مکرمہ میں تقریبا 1200 ہوٹلوں کی جانب سے رمضان مبارک کے سیزن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ان زائرین اور معتمرین کو خدمات پیش کرنے کے حوالے سے مسابقت کا پہلو نمایاں ہے جو ماہ مبارک کے دنوں کو بیت اللہ کے سائے میں گزارنا چاہتے ہیں۔

اس سلسلے میں قومی کمیشن برائے حج و عمرہ کے نائب سربراہ اور مکہ مکرمہ میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کے رکن "ہانی العمیری" نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ رمضان مبارک کے دوران ہوٹلوں میں بکنگ میں اضافے اور ٹرانسپورٹ ، ریستوران اور شاپنگ سیکٹروں میں تجارتی سرگرمیاں بڑھ جانے کے قوی امکانات ہیں۔ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت کے اندرون سے زائرین اور معتمرین کی ایک بڑی تعداد مکہ مکرمہ کا رخ کرے گی۔

العمیری نے رمضان مبارک کے دوران ہوٹل، ٹرانسپورٹ، ریستوران اور شاپنگ کے سیکٹروں کے مجموعی منافع کا اندازہ تقریبا 3 ارب ریال لگایا ہے۔ مکہ مکرمہ میں 1200 سے زیادہ ہوٹل ہیں جن میں عالمی معیار کے 2.7 لاکھ سے زیادہ کمروں کی گنجائش ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ تمام ہوٹل صحت کے حوالے سے عائد شرائط لاگو کرنے کے پابند ہیں۔ ساتھ ہی تمام جگہاؤں کی صفائی اور سینی ٹائزیشن کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
-
مکہ مکرمہ 1100 ہوٹلوں کے ساتھ عرب دنیا میں سرفہرست
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عرب دنیا میں ہوٹلوں کی تعداد کے لحاظ سے مکہ مکرمہ نے دبئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ گذشتہ برسوں ... ایڈیٹر کی پسند -
رمضان کے آخری عشرے کے لیے مکہ مکرمہ کے تمام ہوٹل بُک ہوگئے
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے ارد گرد کے وسطی علاقے میں واقع تمام ہوٹل رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے ابھی سے بُک ہوگئے ہیں ۔ ہوٹل کی ... بين الاقوامى -
عمرہ سیزن کے دوران مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں کی 70 فیصد بکنگ مکمل
سعودی عرب میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں 70 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، ریستوران اور مارکیٹنگ کے شعبوں ... ایڈیٹر کی پسند -
مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کی جانب سے قطری شہریوں کو مالی رقوم واپس
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں متعدد ہوٹلوں نے اُن تمام قطری شہریوں کی مالی رقوم واپس کر دی ہیں جنہوں نے ان ہوٹلوں میں قیام کیا تھا اور مقررہ مدت سے ... مشرق وسطی