.

نجی سیکٹر کی مقامی کمپنیاں 50 کھرب ریال کی سرمایہ کاری کریں گی : سعودی وزیر تجارت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد القصبی کا کہنا ہے کہ سعودی کمپنیاں مقامی سطح پر 50 کھرب ریال (13 کھرب ڈالر) کی سرمایہ کاری کریں گی۔

العربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ مملکت کی معیشت ضخیم ہے اور ہماری قوت خرید مضبوط ہے۔

القصبی نے کہا کہ "ہمارے پاس SABIC کمپنی ہے جس کا شمار دنیا میں 4 بڑی پٹرو کیمیکل کمپنیوں میں ہوتا ہے"۔

سعودی وزیر کے مطابق "شریک" پروگرام مملکت میں سرکاری اور نجی سیکٹروں کے درمیان نئی شراکت داری کی بنیاد ڈالے گا۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز اپنے خطاب میں بتایا تھا کہ مقامی نجی سیکٹر اب سے لے کر 2030ء تک 50 کھرب ریال کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری نجی سیکٹر کے ساتھ شراکت داری کے پروگرام "شریک" کے ضمن میں ہو گی۔ اس کا مقصد معیشت کے وسائل اور ذرائع میں تنوع لانا ہے۔

سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ آئندہ دس برسوں کے دوران حکومتی اخراجات کا اندازہ 100 کھرب ریال لگایا گیا ہے۔ اس دوران نجی سیکٹر مملکت میں ترقیاتی کوششوں میں شانہ بشانہ رہے گا۔