ریاض : طویق انٹرنیشنل اسکلپچر سمپوزیم میں 20 مقامی اور بین الاقوامی فن کار شریک ہوں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی دارالحکومت ریاض میں تیسرے Tuwaiq International Sculpture Symposium کا انعقاد 10 نومبر سے 6 دسمبر 2021ء تک ہو گا۔ اس 22 روزہ سمپوزیم کا انعقاد "ریاض آرٹ" کی جانب سے کیا جائے گا۔ سمپوزیم میں سعودی عرب اور دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 20 پیشہ ور مجسمہ ساز شرکت کریں گے۔

سمپوزیم کے دوران میں شریک فن کار اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے جدت پر مبنی کام تیار کریں گے۔ سمپوزیم کے اختتام کے بعد اس تمام کام کو 2 دسمبر سے 6 دسمبر 2021ء تک پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں یہ ریاض شہر کے مختلف علاقوں میں تنصیب کے لیے منتقل کیا جائے گا۔

Advertisement

مملکت کے اندرون اور دنیا بھر کے ممالک سے تمام پیشہ ور مجسمہ سازوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ یکم اپریل سے 7 مئی 2021ء تک سمپوزیم میں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ اندراج کے لیے مجسمہ سازی کا کم از کم پانچ سال کا تجربہ اور فن پاروں کی کسی نمائش میں شرکت لازمی شرائط ہیں۔ سمپوزیم کا اندراج درج ذیل لنک کے ذریعے کرایا جا سکتا ہے :

https://riyadhart.sa/en/events/tuwaiq-international

فن کے ماہرین پر مشتمل ایک بین الاقوامی خود مختار کمیٹی حتمی طور پر 20 شرکاء کا انتخاب کرے گی۔ کمیٹی میں اطالیہ، برطانیہ اور روس میں فن کے شعبے سے متعلق اہم شخصیات شامل ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ریاض شہر کے ماحول اور فضا میں مثبت تبدیلی کے واسطے "سعودی ویژن 2030ء" کے اہداف سے مطابقت رکھنے والے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ اس کے ضمن میں 12 پروگراموں کے ذریعے مقامی اور عالمی فن کاروں کے 1000 سے زیادہ فن پارے ریاض شہر کے مختلف حصوں میں پیش کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں