سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران پرائمری اسکولوں کے امتحانات لینے کا فیصلہ
سعودی عرب کی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں پرائمری اسکولوں کے پہلے مرحلے کے امتحانات ماہ صیام میںکرائی جائیں گے۔
وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کم عمر بچوں کے اسکولوں اور تیسری سے چھٹی جماعتوں تک کے امتحانات ماہ صیام میں سہ پہر تین بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ درسی کتب کے امتحانات دن ساڑھے دس بجے شروع ہوں گے۔ درمیانے اور ثانوی درجے کے امتحانات ساڑھے بارہ بجے سے اڑھائی بجے تک اور ابتدائی کلاس کے امتحانات تین سے پانچ بجے تک ہوں گے۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ابتدائی کلاسوں کے طلبا، پرائمری اسکولوں کی معلمات، پہلی اور دوسری جماعتوں کے اساتذہ کو جمعرات 10 رمضان المبارک سے رخصت دی جائے گی۔
-
سعودی عرب:رواں تعلیمی سال میں فاصلاتی تدریس جاری رہے گی
سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظر رواں تعلیمی سال کی باقی مدت میں فاصلاتی تدریس جاری رہے گی اور تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور جامعات میں ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: 5 جامعات میں فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں میں داخلوں کا دوبارہ آغاز
سعودی عرب کی پانچ جامعات میں برقی تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں میں دوبارہ سے داخلوں کے آغاز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان میں جامعہ شاہ ... مشرق وسطی -
کرونا کی وبا کے باوجود الحرمین الشریفین میں دعوت و ارشاد اور قرآن کی تعلیم کا سلسلہ جاری
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کی وبا کے دوران مسجد حرام اور مسجد نبوی میں جنرل پریذیڈنسی کے زیر ... مشرق وسطی