بغداد کے جنوب میں آج ہفتے کے روز عراقی ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے معاون کو ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ "وزارت دفاع میں ملٹری انٹیلی جنس کے معاون ڈائریکٹر بریگیڈیر جنرل زید المکصوصی پر قاتلانہ حملہ بغداد کے جنوب میں واقع دیالیٰ پُل کے علاقے میں ہوا"۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تین "سلواڈور" گاڑیوں نے المکصوصی کی سواری کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ واسط صوبے سے واپس آ رہے تھے"۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران حملہ کرنے والی ایک گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا اور حملہ آوروں میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب عراق کو ابھی تک کئی سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ خواہ وہ ملک کے مختلف علاقوں میں بعض کارروائیاں کرنے والی داعش تنظیم ہو یا پھر ایران نواز ملسح گروپ ہوں جو وقتا فوقتا ملک میں مسلح حملے کرتے رہتے ہیں۔
-
عراق: صدام حسین کے خلاف مقدمے کی سربراہی کرنے والا جج کرونا کے سبب فوت
عراق میں کرونا وائرس میں مبتلا ریٹائرڈ جج جسٹس محمد عریبی الخلیفہ کا انتقال ہو گیا۔ یاد رہے کہ الخلیفہ سابق عراقی صدر صدام حسین کے خلاف مقدمے کی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب اور عراق کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط
العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی موجودگی میں سعودی عرب اور عراق نے 5 معاہدوں ... مشرق وسطی -
عراق کی اصل شناخت'عرب ملک' ہےجو تبدیل نہیں ہو سکتی: خالد بن سلمان
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے زور دے کر کہا ہے کہ عراق کی اصل شناخت اس کا صدیوں سے ایک عرب ملک ہونا ہے اور عراق کی یہ حیثیت ... مشرق وسطی