سعودی عرب کے نائب وزیرحج وعمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا ہے کہ حرم مکی میں معتمرین کے استقبال کے لیے قائم کردہ مراکز میں نمازیوں اور معتمرین میں غیر مجاز افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 'اعتمرنا' ایپ کے ذریعے کی جانے والی نشاندہی سے پتا چلا ہے کہ حرم مکی میں ایسے افراد بھی داخل ہوئے ہیں جن کے پاس حرم میں داخل ہونے کا اجازت نہیں اور دیگر کوائف نہیں تھے۔
ایک بیان میں ڈاکٹر سلیمان مشاط نے بتایا کہ حرم مکی میں داخلے کے حوالے سے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر فوری طور پر متعلقہ اداروں کو مطلع کیا گیا جنہوں نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں حرم کی حدود سے باہر نکال دیا۔
سعودی عرب کے نائب وزیر حج کا کہنا ہے کہ حکومت بیت اللہ میں عمرہ کی سعادت کے حصول اور نماز کی ادائی کے لیے آنے والے مسلمانوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ اس مقصد کے لیے نمازیوں اور دیگر زائرین کی سہولت کی خاطر'اعتمرنا' ایپ متعارف کرائی گئی اور اس کسی بھی زائر کو حرم میں داخلے کے لیے اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حرم میںنمازیوں اور معتمرین کے داخلے کے لیے قائم کردہ شرائط کا مقصد موجودہ وبائی ایام میں حرم مکی میں نمازیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے زائرین بیت اللہ پر زور دیا کہ وہ غیر مجاز افراد کی حرم کی حدود میں موجودگی یا وہاں پر داخلے کی کوشش کرنے والے افراد کے بارے میں متعلقہ حکام کو مطلع کریں تاکہ حرم مکی میں آمد ورفت کے لیے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکا جاسکے۔
-
سعودی عرب : وزير حج و عمرہ کا معتمرین کے استقبالیہ مراکز کا دورہ
سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کے مراکز کا دورہ کیا۔ مذکورہ وزیر کے ہمراہ ان ... مشرق وسطی -
شاہ سلمان کی حج وعمرہ سیکٹر میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے مراعاتی پیکجز کی منظوری
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود نے کرونا وبا کی وجہ سے حج وعمرہ سیکٹر کے متاثرہ افراد اور اداروں کے لیے مراعات اور سہولیات ... مشرق وسطی -
الشیخ عبدالرحمان السدیس کا زائرین حرمین شریفین کی کرونا ویکسینیشن پر زور
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے پریذیڈینسی کے تمام ذمہ داران، ایجنسی کے عہدیداروں اور حج وعمرہ اور زیارت کے لیے حرمین ... مشرق وسطی