.

اٹلی کے لیجنڈ فن کار 8 اپریل کو سعودی عرب میں گلوکاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اطالوی فنکار "آندریا بوسیلی" جو اوپیرا کی لیجنڈ ہیں 8 اپریل کو سعودی عرب کے علاقے العلا کے تاریخی مقام الحجر میں پہلی بار ایک محفل موسیقی کا کنسرٹ کریں گے۔

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے "انسٹاگرام" پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ اطالوی اوپیرا گلوکارہ آندریا بوسیلی 8 اپریل کو العلا گورنری میں ایک کنسرٹ کو دوبارہ زندہ کریں گی۔ انہوں‌نے بوسیلی کی تصاویر بھی شیئرکیں۔

ایک اطالوی گلو کار کی سعودی عرب میں کسی کنسرٹ میں شرکت کرونا وبا کی وجہ سے عاید پابندیوں میں نرمی کے بعد اہم پیش رفت ہے۔ اس سے سعودی عرب کے شہریوں کو مغربی موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا اور ان کی بے چینی کی بھی تسکین ہوگی۔ توقع ہے کہ اس موسیقی کنسرٹ میں مقامی سطح پر سعودی شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

خیال رہے کہ بوسیلی ایک نابینا فن کار ہیں۔ وہ گذشتہ سال جنوری میں 'طنطورہ سرما' سیزن میں بھی اپنے موسیقی کے جوہر دکھا چکے ہیں۔