.

حرمین شریفین میں 5 ماہ کے دوران 60 ہزار متعمرین کو برقی وہیل چیئرز کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کی جانب سے معتمرین اور زائرین کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور اسمارٹ ایپلی کیشنز کے ساتھ ساتھ خصوصی اور بزرگ زائرین کے لیے برقی اور دستی وہیل چیئرز کی بھی سہولت فراہم کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچ ماہ کے دوران حرمین شریفین میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے 60 ہزار معتمرین نے برقی اور روایتی وہیل چیئرز کا استعمال کیا اور ان سے فائدہ اٹھایا۔

حرمین شریفین کے شعبہ اطلاعات وٹیلی کام کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں معتمرین کو برقی اور روایتی دستی وہیل چیئرز کی سہولت میسر ہے اور معتمرین اسمارٹ فون کے ذریعے 'التنقل'ایپ کا استعمال کرتے ہوئے وہیل چیئرز کے لیے اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ یہ وہیل چیئرز معتمرین کو طواف اور سعی کے موقع پر مسجد کے اندر آسانی کے ساتھ میسر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسجد حرام میں معمول کی روایتی وہیل چیئرز کی تعداد 5 ہزار، الیکٹرک وہیل چیئرز 3000 ہے۔ روایتی وہیل چیئرز سے فایدہ اٹھانے والوں کی تعداد 27 ہزار 288 ہے جب کہ ایپ کا استعمال کرنےاور اس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 55 ہزار 367 ہے۔

مسجد حرام میں ٹرانسپورٹ سروس کے ڈائریکٹر فہد بن شراز المالکی نے بتایا کہ 'النتقل'ایپ کامقصد ویژن 2030 کے اہداف کےمطابق حرمین شریفین میں حج، عمرہ اور نمازوں کی ادائی کے لیے آنےوالے اللہ کے مہمانوں کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برقی وہیل چیئرز کی پیشگی بکنگ کرانے سے بیت اللہ میں زائرین کو ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ اختیار کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

انہوں‌ نے بتایا کہ ایپل کے انڈر وی کے اسٹور سے 35 ممالک کے 70 ہزار افراد نے 'التنقل' ایپ لوڈ کی اور اس سے استفادہ کیا ہے۔