.

عراقی وزیراعظم سعودی عرب کے بعد سرکاری دورے پر امارات پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب اور امارات کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

عراق کی سرکاری فضائی کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ مئی سے بغداد اور ابو ظبی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔

وزیراعظم الکاظمی سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس ہوگئے تھے۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران انہوں نے مملکت کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے بھی طے پائے ہیں۔
سعودی عرب کے دورے کے دوران مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی تھی۔

سعودی عرب کے دورے کے دوران رابطہ کونسل کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے ساتھ تجارت، معیشت، ثقاقت اور ابلاغی شعبوں سمیت پانچ معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔