رواں سال مئی سے بغداد اور ابوظبی کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کی قومی فضائی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مئی کے اوائل سے بغداد اور ابوظبی کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز ہو گا۔

عراق میں العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے زیر قیادت ایک عراقی وفد آج متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوا۔

الکاظمی دو روز قبل سعودی عرب کے سرکاری دورے سے واپس لوٹے تھے۔ اس دورے میں انہوں نے مختلف شعبوں میں متعدد سمجھوتے بھی کیے۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی

الکاظمی نے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کی۔ بات چیت میں دونوں ملکوں کے بیچ تعاون اور خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر توجہ مرکور رہی۔

دورے میں دونوں ملکوں کے بیچ رابطہ کار کونسل کی سطح پر اجلاسوں کا سلسلہ سامنے آیا۔ اس دوران میں مالی، تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں 5 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں