سعودی عرب: کرونا 'ایس او پیز' کی خلاف ورزی پر دمام میں قائم میرنا مال سیل
سعودی عرب کے شہر دمام میں قائم ایک بڑے شاپنگ مرکز' میرنا مال' کو کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت، دیہی امور، تجارت، اطلاعات اور پولیس کی مشترکہ مہم کے تحت اتوار کی شام شاہراہ الخلیج پر واقع میرنا مال کو سیل کردیا گیا۔ کرونا کی وبا کے پیش نظر وضع کردہ اصولوں پر عمل درآمد تک اور محکمہ صحت کی وضع کردہ شرائط پرعمل درآمد یقینی بنائے جانے تک شاپنگ مال بند رہے گا۔
ذرائع کے مطابق شاپنگ مال میں داخل ہونے والے افراد کا ٹمرپچر چیک کرنے اور 'توکلنا' ایپ کے استعمال میں لاپرواہی برتنے کے ثبوت سامنے آنے کے بعد اسے بند کیا گیا ہے۔
متعلقہ حکام کی طرف سے مال کی بندش کا نوٹسی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔