کرونا وبا کی تیسری لہر، سلطنت عمان میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب سلطنت عمان نے کرونا وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔ آٹھ اپریل سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سلطنت آف عمان نے کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے رمضان بھر میں شام 9 بجے سے صبح 4 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ ماہ صیام کے دوران مساجد میں تراویح پر پابندی، مساجد اور دیگر پبلک مقامات پر افطار پارٹیوں‌ پر پابندی اور دیگر مذہبی اجتماعات منعقد کرنے پر بھی پابدی عاید کی گئی ہے۔

Advertisement

قبل ازیں 29 مارچ کو سلطنت عمان میں کرونا پر قابو پانے کے لیے قائم کردہ اعلی اختیاراتی کمیٹی نے ریاست میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں ملازمین کی 50 فی صد حاضری کے استثنیٰ کا حکم دیا تھا۔ کمیٹی نے کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے سرکاری اور نجی کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔ کمیٹی نے تمام اسکول بند کرنے اور فاصلاتی تعلیمی عمل شروع کرنے پر زور دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں