آبا واجداد کا زراعتی پیشہ اپنانے والے سعودی معلم کی کہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے صوبے جازان میں ایک مقامی استاد نے اسکولوں میں تدریس کا بھرپور عملی سفر پورا کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا تا کہ وہ اپنے آبا واجداد کے زراعت کے پیشے کے ساتھ وابستہ ہو سکے۔ مذکورہ سعودی استاد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی وڈیو میں اپنی کہانی بیان کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے صامطہ ضلع سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ "میں نے زراعت کے شعبے میں اپنے سفر کا آغاز چھوٹے پیمانے پر اور تھوڑی سی چیزوں کی کاشت کے ساتھ کیا۔ اس کا مقصد ضلع کے لوگوں کے لیے سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ یہاں تک کہ میرا منصوبہ مملکت کے کئی علاقوں کے لیے مختلف قسم کی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کا ذریعہ بن گیا"۔

Advertisement

سعودی استاد کا کہنا ہے کہ "اس کہانی کا آغاز اس وقت ہوا جب میرے بھائی نے اس جانب توجہ دلائی کہ بعض موسموں میں علاقے میں بعض سبزیوں کی قلت ہو جاتی ہے اور ان کی قیمتیں بڑی حد تک بڑھ جاتی ہیں۔ لہذا میں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اس تجربے میں قدم رکھا۔ ہم نے اس سلسلے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی جانب سے زرعی رہ نمائی سے استفادہ کیا۔ یہاں تک کہ میں نے گرم فضا اور ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 25 نرسریاں بنا لیں"۔

سعودی استاد کے مطابق ان کا کھیت تمام سبزیاں پیدا کرتا ہے اور اس کی یومیہ پیداوار 600 کلو گرام تک پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "اب میں آم کے 400 پیڑ اور موتیے کے 800 پودے لگانے کا تجربہ کر رہا ہوں"۔

سعودی شہری نے بتایا کہ "میں نے اسلامی تعلیم کے معلم کے طور پر کام کیا مگر زراعت میرے آبا واجداد سے ورثے میں ملنے والا پیشہ ہے۔ میرے آبا واجداد نے 1388ہجری سے کنوئیں کھودے۔ وہ اس وقت مکئی اور گندم کی کاشت کیا کرتے تھے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں