اردن: باغی شہزادے حمزہ کا شاہ عبداللہ دوم کی غیر مشروط وفاداری کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن میں گذشتہ چند روز کے دوران ملک کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے خلاف ہونے والی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد بغاوت کے مبینہ سرغنہ شہزادہ حمزہ نے شاہ عبداللہ کی غیر مشروط اطاعت اور وفاداری کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنے ایک مکتوب میں باغی شہزادے حمزہ نے گذشتہ تین روزہ واقعات کے بعد کہا ہے کہ وہ خود کو ہاشمی مملکت اردن کے عزت مآب فرمانروا کے سپرد کرتے ہیں۔

شہزادہ حمزہ نے کل سومور کے روز ایک مکتوب پر دستخط کیے جس میں انہوں‌ نے شاہ عبداللہ دوم کے وفاداری کا عزم کیا ہے۔ مکتوب میں ان کا کہنا ہے کہ ہم سب اردن کی سلامتی اور قومی مفاد کی خاطر شاہ عبداللہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اردن کے مفادات ہرچیز پرمقدم ہیں۔ میں اپنے آباو اجداد کی روایت اور ان کے عہدو پیمان کی پاسدارای کروں گا۔
گذشتہ دو روز کے دوران سامنے آنے والے واقعات کے بعد میں خود کو بادشاہ سلامت کے حوالے کرتا ہوں۔ شہزادہ حمزہ نے کہا کہ میں اردن کے آئین کی پابندی کروں گا اور ملک و قوم کے مفاد میں ملک کے فرمانروا کے ساتھ رہوں گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں