حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے 'حرمین پریذیڈینسی' نے مکہ مکرمہ کے اسپتالوں کو ایک بار استعمال ہونےوالے 3 ہزار بیش قیمت قالینوں کا تحفہ دیا ہے۔
حرمین شریفین پریذیڈینسی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی ہدایت اور حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے مکہ معظمہ کے اسپتالوں کے طبی عملے کے لیے تین ہزار سے زاید قالین فراہم کیے گئے۔ اسپتالوں کو فراہم کرنے سے قبل ان قالینوں کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا گیا اور اس کے بعد ان کی پیکنگ کی گئی۔
حرمین پریذیڈینسی کی طرف سے مکہ معظمہ کے اسپتالوں کو قالینوں کی فراہمی اداروں کے درمیان تعاون، طبی عملے کی حوصلہ افزائی، مریضوں کی مدد اور موجودہ کرونا وبا کے دنوں میں احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کی عمدہ مثال ہے۔