ساویز : اسرائیل کے حملے کا نشانہ بننے والا ایرانی فوجی بحری جہاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحر احمر میں اریٹیریا کے نزدیک تعینات ایرانی فوجی بحری جہاز منگل کی شام اسرائیلی بارودی سرنگ کے حملے کا نشانہ بن گیا۔

اس سے قبل العربیہ کے ذرائع نے منگل کے روز بتایا تھا کہ اسرائیلی کمانڈوز نے ایرانی فوجی بحری جہاز پر مقناطیسی دھماکا خیز آلہ نصب کر دیا۔ جہاز کو ایرانی پاسداران انقلاب یمن کے مغربی ساحل کے نزدیک انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کے مرکز کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

Advertisement

ایرانی میڈیا نے بحر احمر میں نقصان سے دوچار ہونے والے بحری جہاز سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادلوں کی تصاویر نشر کی ہیں۔ تاہم امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ابھی تک نقصان کے حجم اور متاثرین کی تعداد کے حوالے سے مکمل اور درست اعداد و شمار واضح نہیں ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق اگرچہ ایرانی جہاز ساویز کو تکنیکی طور پر کارگو جہاز کے طور پر درج کیا گیا ہے تاہم یہ پہلا جہاز شمار کیا جا رہا ہے جو فوجی استعمال کے واسطے تعینات کیا گیا۔

اکتوبر 2020ء میں امریکی میرین انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی تھی کہ ساویز ایک خفیہ عسکری بحری جہاز ہے جس کو ایرانی پاسداران انقلاب چلا رہی ہے۔ مزید یہ کہ فوجی وردی میں پہنے ہوئے افراد جہاز پر سوار تھے۔

یاد رہے کہ 2019ء سے اسرائیل نے متعدد بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جو بحیرہ روم کے مشرق اور بحر احمر کے راستے ایرانی تیل اور اسلحہ لے کر جا رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں