سعودی عرب : ٹریفک حادثات کے سبب اموات کی تعداد میں 51% کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود بن نائف کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں مملکت میں بڑے ٹریفک حادثات میں 34% اور ٹریفک حادثات میں اموات کی تعداد میں 51% کمی واقع ہوئی ہے۔ پہلے ہر ایک لاکھ افراد میں ٹریفک حادثات کے سبب اموات کی اوسط 28 تھی جب کہ کچھ عرصہ قبل یہ اوسط ہر ایک لاکھ میں 13.5 اموات تک نیچے آ گئی ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق ٹکنالوجی کے مثالی استعمال نے ٹریفک کنٹرول کی صلاحیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مملکت کے پروگرام ویژن 2030ء کے اہداف میں سعودی حکومت نے ٹریفک کی سلامتی کو خصوصی ترجیح دی ہے۔

ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ نے باور کرایا کہ 2016ء سے 2019ء کے درمیانی عرصے میں ٹریفک حادثات میں کمی اور اس کے مثبت نتائج سے تقریبا 6 ارب ریال کا بوجھ کم ہوا جو ان حادثات کی مد میں خرچ ہوتے تھے۔

ٹریفک سیفٹی کے نئے نظام کے فعال ہونے سے گذشتہ تین برسوں کے دوران میں ٹریفک کے حادثات میں 46% کمی آئی۔ اسی طرح ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں کا تناسب بھی 54% کم ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں