رمضان المبارک میں مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے10 اسپتال 82 مراکز صحت مخت
سعودی عرب کی وزارت صحت نے 'کوویڈ 19' وبا کے مضراثرات سے بچاؤ کےلیے رمضان المبارک کے موقعے پر خصوصی انتظامات کیے ہیں تااکہ حرم مکی میں عبادت اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لیے آنے والے مسلمانوں کوتحفظ فراہم کیا جاسکے۔
وزارت صحت نے رمضان المبارک کے دوران زائرین کو ہرممکن طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تربیت یافتہ عملہ مقرر کیا ہے اور تمام اسپتالوں اور مراکز صحت میں صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں۔
وزارت صحت نے حرم مکی میں انتہائی نگہداشت وارڈزکی تعداد تین گنا بڑھا دی ہے تاکہ خدا نخواستہ وبا پھیلنے کی صورت میں زائرین، نمازیوں اور معتمرین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

حرم مکی میں طبی عملہ چوبیس گھنٹوں کی بنیاد پر زائرین بیت اللہ کی خدمت کے لیے متحرک ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں چھ چھ گھنٹے کے لیے چارالگ الگ ٹیموں کو مختص کیا گیا ہے۔
ماہ صیام کے دوران بھی حرم مکی کے اسپتالوں میں کرونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری رہے گا۔ ویکسین لگانے کے لیے اس حوالے سے مختص کردہ ایپلی کیشنز سے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ بزرگ شہریوں اور طبی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔
-
سعودی عرب : ٹریفک حادثات کے سبب اموات کی تعداد میں 51% کمی
سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود بن نائف کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں مملکت میں بڑے ٹریفک حادثات میں 34% اور ٹریفک حادثات ... مشرق وسطی -
سعودی ثقافت سے متعلق فرانسیسی مصنف کی کتب کی دوبارہ اشاعت کا فیصلہ
سعودی عرب کی لٹریچر ، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی نے فرانسیسی پروفیسر آنجہانی ٹیری موجے کی سعودی عرب کی ثقافت اور کلچر سے متعلق لکھی کتب کو دوبارہ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: کووِڈ-19؛رمضان میں مساجد میں سحروافطار پر پابندی
سعودی عرب میں حکومت نے ماہِ صیام میں مساجد میں کووِڈ-19 کی وبا کے پیش نظر سحر اور افطار پر پابندی عاید کردی ہے۔اس مرتبہ سعودی عرب اور دوسرے ممالک میں ... بين الاقوامى