سعودی عرب کی سپریم کورٹ کا 29 شعبان کو روئیت ہلال رمضان کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے 29 شعبان المعظم کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔


سعودی عرب کی اعلیٰ عدالت کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انتیس شعبان کی شام کو دوربین اور کھلی آنکھ کی مدد سے رمضان المبارک کا چاند دیکھیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ مملکت میں جہاں کہیں بھی چاند نظر آنے کی مصدقہ خبر آئے تو اس کے بارے میں عدالت کو مطلع کیا جائے۔ اگر انتیس رمضان المبارک کو چاند نظر نہیں آتا تو شعبان کا مہینہ 30 دنوں کا ہو گا۔ تاہم شہریوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اتوار انتیس شعبان کو رمضان کا چاند دیکھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں