سعودی عرب میں وزارت دفاع کے لیے کام کرنے والے 3 فوجی اہل کاروں کو سنگین غداری کے ارتکاب کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔ یہ بات ہفتے کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتائی۔
وزارت کے مطابق مذکورہ تینوں فوجیوں کو مملکت کے مفادات کے خلاف کام کرنے اور دشمن کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں قصور وار قرار دیا گیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران میں ان فوجیوں پر تمام الزامات ثابت ہو گئے۔ آج ہفتے کے روز ان کی سزائے موت پر عمل درامد ہو گیا۔
سزا پانے والے تینوں فوجیوں کے نام یہ ہیں : محمد بن احمد بن یحیی عکام ، شاہر بن عیسی بن قاسم حقوی اور حمود بن ابراہیم بن علی حازمی.