سعودی عرب میں 60 لاکھ سے زاید افراد کو کرونا ویکسین لگا دی گئی
75 سال سے زاید عمر کے افراد کو بغیر رجسٹریشن ویکسین لگوانے کی اجازت
سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں کرونا ویکسین کے 587 مراکز میں اب تک چھ ملین سے زاید افراد کو 'کوویڈ 19' کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد کو 'صحتی' ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کے بغیر ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا ویکسین کے تمام مراکز میں بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائے جانے کے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی تاکید کی گئی ہے۔ان سہولیات میں وہیل چیئرز کی فراہمی بھی شامل ہے۔ انہیں بغیر کسی انتظار کے فوری طور پر ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ایسے افراد اگر EOD سسٹم کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونے کی صورت میں Offline sheets میں ان کا ڈیٹا درج کیا جا رہا ہے۔
وزارت صحت نے کرونا ویکسین کے مراکز میں وبا کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔ شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ویکسین لگوانے کے لیے آتے ہوئے چہرے کو ماسک سے ڈھانپیں، مصافحہ سے گریز کریں، سماجی دوری پرعمل پیرا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے کے لیے حکومت کی طرف سے رجسٹریشن کے لیے منظور کردہ'صحتی' ایپ سے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
-
کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سنیپ چیٹ کی مشہور شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی
سعودی عرب کی وزارت تجارت نے کرونا پر قابو پانے کے لیے وضع کردہ ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سنیپ چیٹ کی سات مشہور شخصیات کے کیس وزارت داخلہ کو بھجوا دیے- ... بين الاقوامى -
کرونا کے سال سعودی عرب میں سینیما گھروں کی 66 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوئیں
ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ برس (2020ء میں) کرونا کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات نافذ کرنے اور سینیما گھروں میں بکنگ ... مشرق وسطی -
پاکستان میں کرونا کا ہلاکت خیز دن، 103 اموات
3953 نئے مثبت کیسز سامنے آئے، شرح 8٫4 رہی پاكستان