ایران دنیا بھر میں دہشت گردی برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے : سابق CIA ڈائریکٹر
امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی CIA کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے باور کرایا ہے کہ ایران عالمی سطح پر دہشت گردی برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے کیوں کہ اس کا حکمراں نظام دنیا بھر میں انقلاب برآمد کرنے، شورشیں بھڑکانے اور مسلح ملیشیاؤں کو سپورٹ کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
العربیہ نیوز چینل کے پروگرام "البعد الآخر" (دوسرا زاویہ) میں گفتگو کرتے ہوئے پیٹریاس کا کہنا تھا کہ "واشنگٹن ایران اور چین کی جانب سے اعلان کردہ سمجھوتوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ یہ بات تشویش کا باعث ہے کہ تہران ممکنہ طور پر ان سمجھوتوں کو خود پر عائد پابندیوں سے بچنے کے واسطے استعمال کرے"۔
امریکی جنرل نے باور کرایا کہ ان کا ملک ایران سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنا رہا ہے۔ صدر بائیڈن کے پاس ماہرین کی ایک ٹیم ہے جو آئندہ مرحلے میں ایران کے ساتھ تعامل کے واسطے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دنے پر کام کر رہی ہے۔ آنے والے مہینوں کے دوران میں ایران میں ایک اہم انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان کے نتائج تہران کے ساتھ نمٹنے کے لیے امریکی تدابیر کا بہت سا حصہ متعین کریں گے۔
جنرل پیٹریاس نے مزید کہا کہ "کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ صورت حال دھماکے دار ہو تاہم ہمیشہ سے ایسے عسکری منصوبے ہوتے ہیں جو ضرورت پڑنے پر پیش کیے جا سکیں۔ یہ بات درست ہے کہ ایران ابھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کے مرحلے کے قریب نہیں پہنچا ہے تاہم کوئی بھی امریکی انتظامیہ یہ نہیں چاہتی کہ تہران جوہری ہتھیار کے حصول کی دہلیز پر پہنچ جائے۔ لہذا تمام راستے میز پر موجود ہیں۔"
-
ایران : نطنز کی تنصیب میں پراسرار حادثے کے بعد تحقیقات جاری
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی علاقے میں نطنز کی جوہری تنصیب میں بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو آج اتوار ... مشرق وسطی -
اسرائیل ایران کے ساتھ محاذ آرائی بڑھانے کے لیے تیار، آرمی چیف امریکا روانہ
گذشتہ منگل کو بحیرہ احمر میں ایرانی بحری جہاز "ساویز" جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد جاری کردہ ایک اسرائیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ ... بين الاقوامى -
بائیڈن انتظامیہ اوباما کے جوہری معاہدے کے بجائے ٹرمپ کی پابندیوں پرعمل پیرا ہے: ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ سابق صدر براک اوباما کے دور میں ایران کے ساتھ طے پائے ... بين الاقوامى