.

لبنان کے دارالحکومت میں افریقی ملازمہ کی بوری بند لاش برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان میں قومی انفارمیشن ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ حکام کو دارالحکومت بیروت کی شاہراہ استقلال پر "لبنان اور اوورسیز بینک" کے سامنے کل ہفتے کے روز ایک بیگ ملا ہے جس میں انسانی اعضا رکھے گئے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ایتھوپیائی خاتون کی لاش کے اعضا ہیں جسے قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے کیے گئے اور انہیں سڑک پر پھینک دیا گیا۔

"رشیا ٹوڈے" کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیم نے مذکورہ مقام پر پہنچ کر بیگ قبضے میں لیا اور جگہ کی تلاشی بھی لی گئی۔

انفارمیشن ایجنسی کے مطابق پولیس کو بیگ سے دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں ملے ہیں جو افریقی ملک ایتھوپیا کی ایک خاتون ملازمہ کے ہیں۔

پولیس نے اس واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔