سعودی عرب میں National Centre for Water Efficiency and Conservation نے آج پیر کے روز سے کام شروع کر دیا ہے۔ اس مرکز کا مقصد سرکاری اداروں کو پابند بنانا ہے کہ وہ اپنی ملحقہ تنصیبات میں پانی کے استعمال سے آگاہ کریں۔ مزید یہ کہ پانی کی ترسیل کی اہلیت کو بہتر بنایا جائے۔ ویژن 2030ء پروگرام کی روشنی میں شہری، زرعی اور صنعتی مقاصد میں پانی کا مثالی صورت میں استعمال یقینی بنایا جائے۔
اس سلسلے میں سینٹر کے چیف ایگزیکٹو انجینئر فہاد الدوسری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ "رواں سال فروری میں اس مرکز کا قیام ایک اہم قدم ہے۔ اس کا مقصد مملکت میں پانی کی پیداوار، اس کی منتقلی اور تقسیم کی اہلیت کو بڑھانا اور استعمال کے حوالے سے رہ نمائی فراہم کرنا ہے۔ مزید یہ کہ اس میدان میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی کوششوں کو یکجا کیا جائے۔ اس سلسلے میں یہ مرکز قومی پروگراموں اور مؤثر منصوبوں پر عمل درامد کرے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اس میں پانی کے حوالے سے رہ نمائی اور اس کے متعلق اشاریوں، اہداف، منصوبوں اور پالیسیوں کا تعین اور رپورٹوں کی تیاری شامل ہے"۔
-
سعودی عرب: عطیات وخیرات کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پلیٹ فارم کا قیام
ماہ صیام کے آتے ہی سعودی عرب میں عطیات وخیرات کے حوالے سے شہریوں میں جوش جذبہ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حکومت نے شہریوں اور سرکاری سطح پرعطیات وخیرات کے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: منی لانڈرنگ مافیا کے عناصر کو106 سال قید اور جرمانوں کی سزائیں
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے انکشاف کیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث مقامی اور غیرملکی عناصر پر مشتمل مافیا کے عناصر کو مجموعی طور پر 106 سال قید ... مشرق وسطی -
رمضان کی آمد کے ساتھ سعودی عرب کے وسیع حصے میں بارشیں متوقع
موسم کی صورت حال سے آگاہ کرنے والی ویب سائٹ "طقس العرب" نے مملکت سعودی عرب کے وسیع حصے میں بارش ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا ... بين الاقوامى