رمضان مبارک میں حرم مکّی کے کتب خانے کے اوقات کیا ہوں گے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

رمضان مبارک میں حرم مکی کے کتب خانے کے لیے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اوقات کار کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا دورانیہ صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک اور دوسرا دورانیہ شام آٹھ بجے سے رات ایک بجے تک ہو گا۔ حرم مکی کے کتب خانے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد بن فہد الشویعر کے مطابق یہ اوقات کتب خانے کا دورہ کرنے والوں اور مطالعہ کرنے والوں کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

حرم مکی کا کتب خانہ
حرم مکی کا کتب خانہ
Advertisement

ڈاکٹر الشویعر نے بتایا کہ کتب خانے میں محققین، قارئین اور طلبہ کو مطلوب تمام تر خدمات فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس بات کا پورا خیال رکھا گیا ہے کہ ان افراد کو کتب خانے کے اندر مناسب ماحول میسر آئے۔

حرم مکی کا کتب خانہ
حرم مکی کا کتب خانہ

الشویعر نے واضح کیا کہ کتب خانے میں آنے والے تمام افراد کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے لاگو کیے گئے تمام احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کی پابندی کرنا ہو گی۔

حرم مکی کا کتب خانہ
حرم مکی کا کتب خانہ
حرم مکی کا کتب خانہ
حرم مکی کا کتب خانہ
حرم مکی کتب خانہ
حرم مکی کتب خانہ
حرم مکی کتب خانہ
حرم مکی کتب خانہ
حرم مکی کا کتب خانہ
حرم مکی کا کتب خانہ
مقبول خبریں اہم خبریں