.

سعودی ثقافتی مرکز ’’اثراء‘‘ میں رمضان کی متنوع سرگرمیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت [اثراء] رمضان المبارک کے دوران متعدد ثقافتی پروگرامات اور انٹر ایکٹیو سرگرمیاں منعقد کرا رہا ہے۔

اثراء کے زیر اہتمام متعدد ثقافتی پروگرام زائرین کو قومی روایات اور سعودی میراث میں رچنے بسنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ اس منفرد فورم نے رمضان کے دوران متعدد انٹرایکٹیو ورکشاپس بھی ترتیب دی ہیں۔

ثقافتی مرکز میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں مختلف عمر زیرائن کے لیے ذہنی کھیلوں کا بھی اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ رمضان چیپٹرز اور آرٹ ٹورز بھی مرکز کے تحت ہونے والے پروگراموں میں شامل ہیں۔

رمضان المبارک سے متاثر ہو کر بنائے گئے آرٹ کے بارہ نمونے بھی اثرا میں شامل کیے گئے ہیں۔ ان فن پاروں کو اثراء کے تعمیراتی ڈھانچے میں سمویا گیا ہے اور زائرین انہیں دیکھ کر ثقافتی مرکز تعمیر کرنے کے اصل محرک کو سمجھنے کو کوشش کریں گے۔

’’اثراء ثقافتی مجلس‘‘ کے نام سے ثقافتی مرکز میں ایک سلسلہ وار پروگرام کا انعقاد ہو گا۔ اس کے علاوہ اثرا میں قائم مسجد کے امام محمد الساوی ’’روشنی کے ہالے‘‘ کے عنوان سے پروگرام منعقد کریں گے۔

اس پروگرام میں عرب خطاطی کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے اور قصہ کہانیاں بھی سنائی جائیں گی۔ ثقافتی مرکز میں عربی خطاطی اور عرب حروب تہجی کو استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن سیکھنے کی کلاسز بھی لگائی جائیں گی۔

مہمانوں کی تواضع اور تفریح کے لئے رمضان شبینہ بازار بھی لگائے گئے ہیں۔ مرکز میں کھانوں کے عمدہ اور چیندہ ریستوران میں آنے والوں کے لیے لذت کام ودہن کا بھی انتظام ہو گا۔

یہ جگہ انٹر ایکٹیو عوامی ورکشاپس، شوز سرگرمیوں، نمائشوں اور نت نئے تجربات کے لیے ایک تخلیقی جگہ بن گیا ہے۔

اثرا ء مرکز میں سال بھر تھیئٹر، موسیقی، فلموں کی نمائش، ورکشاپس اور ثقافتی تقریبات منعقد ہوتی رہتی ہیں۔ اس جگہ آئیڈیا لیب، لائبریری، تھیئٹر، میوزیم، سینیما، وسیع ہال، انرجی نمائش، بچہ میوزیم اور اثر ٹاور کی صورت میں ایسی ہمہ جہت سہولیات موجود ہیں کہ جو آنے والے شائقین کے ذوق کو لبھانے کے لئے کافی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں