سعودی عرب : رمضان میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے کڑی نگرانی کے لیے "ممتثل" منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ماہ رمضان مبارک کے آغاز کے ساتھ ہی بلدیاتی انتظامیہ نے عوامی مقامات اور تجارتی اور تفریحی مراکز پر نگرانی کو مزید سخت کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت "ممتثل" (تابع دار) کے نام سے نافذ منصوبے کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ اس کا مقصد سماجی نمونے کے برتاؤ کو مضبوط بنانا اور کرونا وائرس سے تحفظ کے واسطے احتیاطی اقدامات اور صحت سے متعلق پروٹوکولوں کی تابع داری کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

Advertisement

اس منصوبے "ممتثل" کا آغاز سعودی عرب کے بلدیاتی اور دیہی امور کے وزیر ماجد بن عبدالله الحقيل نے کچھ عرصہ پہلے کیا۔ منصوبے کے تحت ذاتی حفاظتی تدابیر، ماسک پہننے، ہاتھوں کو دھونے اور سماجی فاصلے کی پابندی کی اہمیت کو باور کرایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں الاحساء میونسپلٹی کے سکریٹری انجینئر عصام الملا نے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ "ممتثل" کی مہم کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے متعدد سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان مشترکہ کوششوں کے ضمن میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں