.

کپوں پر شکلیں بنانے والی جدت طراز سعودی فن کارہ سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں خاتون آرٹسٹ "ابرار محمد" نے Cups اور Mugs کو مختلف شکلوں میں فنی تزین و آرائش سے آراستہ کرنے کے لیے جدت طرازی کا راستہ اپنایا ہے۔ وہ نہایت باریک بینی سے کام کرتی ہیں جس کے بعد گہرے فنی زاویے کی حامل رنگین اشیاء تیار ہو کر سامنے آتی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی حیثیت سے ریفریکٹری کلے (Refractory Clay) کی تشکیل اور اسے خاص شکل دینے کا فن سیکھا۔ وہ کہتی ہیں کہ "مجھے اسکول میں آرٹ کے پیریڈ کے وقت سے اس فن سے عشق ہو گیا تھا۔ میں نے اس سلسلے میں بہت سا کام پیش کیا جس کو اسکول کے حلقوں اور سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ میں نے معلومات کا انتظار نہیں کیا بلکہ خود سے ہی انٹرنیٹ پر نرم مٹی کے ذریعے فنی تشکیل کی بنیادی باتیں سیکھنا شروع کر دیں۔ کئی کوششوں کے بعد آخر کار میں اپنے تخیل سے بعض شخصیات کے کردار بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ میں نے یہ کام ریفریکٹری کلے یا فیمو کے ذریعے کیا جو سیرامک کے مسالے سے ملتی جلتی ہوتی ہے۔ مجھے اس کے استعمال میں آزادی محسوس ہوئی اور میں نے مختلف شکلوں میں اس کو جدت کے ساتھ پیش کرنے پر کام کیا"۔

ابرار کے مطابق انہوں نے قومی اور عالمی مواقع کی مناسبت سے نرم مٹی سے بنی کئی اشیاء تیار کر کے پیشکیں۔ ان میں خواتین کا عالمی دن، کافی کا عالمی دن اور گریجویشن کی تقاریب شامل ہیں۔ اس حوالے سے کپ اور فن پارے جدت کے ساتھ نمودار ہوئے جو کام سے محبت کا اظہار کر رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں