سعودی عرب میں ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ صوبے کی پولیس نے مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث جرائم پیشہ نیٹ ورکوں کا پتہ چلایا جو تین صوبوں مکہ مکرمہ ، عسیر اور الشرقیہ میں کام کر رہے تھے۔ یہ نیٹ ورک 24 غیر ملکی مقیمین پر مشتمل ہے اور ان سب کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان افراد کی عمریں 30 سے 50 برس کے درمیان ہیں۔
پولیس کے مطابق ان افراد نے دھوکہ اور جعل سازی کے ذریعے مجموعی طور پر 3.5 کروڑ ریال کی رقم ہتھیا لی۔ اس مقصد کے لیے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو فرضی دعوؤں پر مشتمل موبائل پیغامات ارسال کر کے انہیں مالی انعامات جیتنے یا بینک معلومات کو اپڈیٹ کرنے کا بولا جاتا تھا۔ معلومات کے حصول کے بعد یہ نو سر باز افراد مالی رقوم ہتھیارنے کی کارروائیوں پر عمل درامد کیا کرتے تھے۔ ان افراد کے پاس سے 73 موبائل فون برآمد ہوئے جو وہ اپنے جرائم کے ارتکاب کے واسطے استعمال میں لاتے تھے۔ علاوہ ازیں 67506 سعودی ریال بھی ضبط کیے گئے۔ تمام افراد کو حراست میں لے کر ضابطے کے تحت ابتدائی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
-
سعودی عرب : رمضان میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے کڑی نگرانی کے لیے "ممتثل" منصوبہ
سعودی عرب میں ماہ رمضان مبارک کے آغاز کے ساتھ ہی بلدیاتی انتظامیہ نے عوامی مقامات اور تجارتی اور تفریحی مراکز پر نگرانی کو مزید سخت کر دیا ہے۔ یہ پیش ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں رمضان میں آن لائن خریداری میں اضافہ متوقع: سروے
سعودی عرب میں اس مرتبہ رمضان المبارک کے دوران میں آن لائن خریداری کے حجم میں اضافہ متوقع ہے۔چیک آؤٹ ڈاٹ کام کے سروے کے مطابق قریباً 73 فی صد لوگ رمضان ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں تحفّظِ آب کے قومی مرکز نے کام شروع کر دیا
سعودی عرب میں National Centre for Water Efficiency and Conservation نے آج پیر کے روز سے کام شروع کر دیا ہے۔ اس مرکز کا مقصد سرکاری اداروں کو پابند ... مشرق وسطی