سعودی عرب میں کرونا ویکسین کی دوسری خوراک موخر کیوں کی گئی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے شہریوں‌ کے موبائل فون نمبروں پر ایک ٹیکسٹ پیغام ارسال کیا گیا ہے جس میں مملکت میں کرونا ویکسین کی دوسری خوراک کو موخر کردیا گیا ہے۔ ویکسین کی دوسری خوراک موخر کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاخیر کا مقصد ویکسین کی پہلی خوراک کے نتائج کا حصول یقینی بنانا اور یہ دیکھنا ہے کہ پہلی خوراک انسانی جسم میں کس حد تک قوت مدافعت پیدا کرنے میں‌کامیاب ہوئی ہے اور اس کے بعد معمولات زندگی کس حد تک معمول پر آئے ہیں۔

قبل ازیں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ کرونا ویکسین تمام شہریوں اور غیرملکیوں‌کو مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹرمحمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ ویکسین کو ہرصورت میں محفوظ، فعال اور موثر ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین تمام متعلقہ کرونا مراکز سے مفت میں فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں